December 25, Quaid-e-Azam aur naya Paksitan

25 دسمبر : یہ دن اتنا اہم کیوں ہے؟ اس دن سرکاری تعطیل کا کیا جواز بنتا ہے؟ کچھ ایسےسوالات اور بھی ہوں گے.

اوہ ہ ہ یاد آیا آج تو قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے،.جبکہ باقی دنیا کیلئے کرسمس .مجھے کرسمس سے کوئی لینا دینا نہی. میں تو بات کررہا تھا قائداعظم کی.ہاں جی وہی ہستی جس نے پاکستان جیسا ملک ہم جیسے بے قدرے لوگوں ،نامراد سیاست دانوں ، فوج کے سپاہیوں، غلیظ بیوروکریٹس، نام نہاد ملاوں اور پتا نہیں کس کس کے لیے بنایا تھا.پتہ نہی کیا سوچ کے انہوں نے یہ کام کر دیا کہ مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک ہو، پاکستان کام مطلب کیا لا الہ الا للہ ہو.
 
لکین خود تو آپ چلے گئے ہم کو کنفیوز کر گئے، آج تک ہر کوئی اپنی مرضی کا پاکستان بنا رہا ھے، کسی کا پاکستان اسلامی ہے تو کسی کا سکیولر. کسی کا پاکستان قدامت پسند تو کسی نے پاکستان کہModern Enlightenment کا ناسور بھی دیا. میں تو بچپن سے آپ کو ہی قائد مانتا آ رہا ہوں جناب جناح صاحب اور تو اور اس پاکستان کو بھی صرف آپ کا ہی سمجھتا ہوں. لکین یقین جانیں آپ کے اب تو ہر کو ئی قائد ہے پاکستان کا . اس عوام کو آپ کی ضرورت نہی مسٹر جناح آپ کی تصویر وہ کچھ کر جاتی ہے اس پاکستان کہ چلانے کے لئے جو آپ شائد کبھی بھی نہ کر سکتے.
 
اب تو ہر ایک قائد ہے ہر ایک کا اپنا منشور ہے. کسی کا قائد ذوالفقار بھٹوہے اس نے بھی پاکستان دیا ہے اس عوام کو،اسے چھوڑیں اب تو سارے اپنا اپنا پاکستان دینا چاہتا ہیں "ہم دیں گے نیا پاکستان" پتہ نی کیا کیا کھوکھلے شوشے ہیں. کوئی انقلاب سے سونامی کی طرف آ گیا اور نیا پاکستان بنانے کی بات کرنے لگا، تو کوئی آپ کی پارٹی کا نام استعمال کر کے جدہ سے واپس آ کے نیا پاکستان دینا چاہ رہا، تو کوئی اسلام کو آڑھ بنا رہا، اور یہ عوام اپنا اپنا قائد تلاش کر کے اس کی ہرہر بات پے لبیک کہ رہے ہیں، دماغ سن ھو چکے سب کے، کوئی اپنے قائد کے خلاف نہی سنتا. سب نے اس عوام کو آگے لگایا ہوا ہے اور عوام خوشی سے لگی ہوئی ہے. مجھے سمجھ نہی آتی ک جب سب نے اپنا اپنا پاکستان بنانا تھا تو جناح صاحب آپ کو کیا تھا کہ آپ نے ان سب کے لیے سوچا.
 
کاش یہ شریف برادران، عمران خان، بھٹو زرداری، الطاف حسین، اسفند یار ولی، نیئے پرانے سارے ملاء، فوجی اور بھی وہ سب جو اپنا اپنا پاکستان بنانا چاھ رھے،اس عوام کو قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہی دے دیں بہت ہے.

Post a Comment (0)
Previous Post Next Post